تازہ اسپیشل فیچر

ملک میں گدھوں کی تعداد میں ایک لاکھ کا اضافہ

تجارت

اسلام آباد: (دنیا نیوز) اقتصادی جائزہ رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ ملک میں ایک سال کے دوران گدھوں کی تعداد میں ایک لاکھ کا اضافہ ہوا ہے۔

اقتصادی جائزہ رپورٹ کے مطابق ایک سال کے دوران گدھوں کی تعداد 55لاکھ سے بڑھ کر 56 لاکھ ہوگئی ہے، بھیڑوں کی تعدادمیں 4لاکھ کا اضافہ ہوا، بھیڑوں کی تعداد 3 کروڑ12 لاکھ سے بڑھ کر 3 کروڑ 16 لاکھ ہوگئی ہے، بکریوں کی تعدادایک سال میں 21 لاکھ تک بڑھ گئی، بکریوں کی تعداد 7 کروڑ 82 لاکھ سے بڑھ کر 8 کروڑ3 لاکھ ہوگئی ہے۔

رپورٹ کے مطابق مویشیوں کی تعدادمیں سالانہ بنیاد پر 19 لاکھ کا اضافہ ہوا، مویشیوں کی تعداد 4 کروڑ 96 لاکھ سے بڑھ کر 5 کروڑ 15 لاکھ ہوگئی ہے، بھینسوں کی تعداد میں ایک سال کے دوران 12 لاکھ کا اضافہ ہواہے، بھینسوں کی تعداد4 کروڑ 12 لاکھ سے بڑھ کر4کروڑ 24 لاکھ ہوگئی ہے۔

رپورٹ کے مطابق 13 سال سے گھوڑوں کی تعداد میں کوئی اضافہ نہیں ہوا ، 16 سال سے خچروں کی تعداد میں کوئی اضافہ ہوا نہ ہی کمی ہوئی۔ پانچ سال سے اونٹوں کی تعداد میں کوئی تبدیلی نہیں ہوئی۔ اوںٹوں، گھوڑوں اور خچروں کی تعداد میں کوئی اضافہ نہیں دیکھا گیا۔ اونٹوں کی تعداد گیارہ لاکھ، گھوڑے چار لاکھ ہیں، خچروں کی تعداد دو لاکھ تک ہے۔