تازہ اسپیشل فیچر

شاہد آفریدی کا انڈین مداح کو فٹنس کیلئے بکرے کا گوشت کھانے کا مشورہ

کرکٹ

کراچی: (ویب ڈیسک) سابق قومی ٹیم کے کپتان شاہد خان آفریدی نے کرکٹ سے لگاؤ رکھنے والے ایک انڈین مداح کو فٹنس اور پروٹین کے حصول کیلئے بکرے کا گوشت کھانے کا مشورہ دیا ہے۔

خیال رہے کہ شاہد آفریدی دنیا بھر میں موجود اپنے مداحوں سے رابطے میں رہنے کیلئے سوشل میڈیا پر کافی سرگرم رہتے ہیں۔

انہوں نے عید الاضحی کے موقع پر انسٹاگرام پر لائیو سیشن کا اہتمام کیا، جس میں انہوں نے لائیو کالز پر اپنے مداحوں سے بھی بات چیت کی۔

دلچسپ بات یہ ہے کہ انھیں کالز کرنے والے بیشتر مداح انڈین تھے۔ شاہد خان آفریدی نے سب کو عید کی مبارکباد پیش کی اور ان کے ساتھ گفتگو کی۔

ایک ہندوستانی لڑکے کو شاہد آفریدی نے نصیحت کی کہ قربانی کے بعد غریب لوگوں کو خیال رکھنا بہت ضروری ہے، ہمارے اردگرد بہت سے ایسے لوگ موجود ہوتے ہیں۔ ہمیں ان کا احساس کرنا چاہیے۔

راجھستان سے تعلق رکھنے والے ایک نوجوان نے شاہد آفریدی سے کہا کہ وہ ان کا بہت بڑا فین ہے، اس پر مذاق کرتے ہوئے لیجنڈ کھلاڑی کا کہنا تھا کہ آپ صحت کے معاملے میں اتنے چھوٹے ہیں بڑا فین کہہ رہے ہیں۔

شاہد آفریدی اسے بھی عید مبارک کہتے ہیں لیکن لڑکا انگریزی میں ‘’سیم ٹو یو’’ کہتا ہے تو آفریدی پہلے اس کو جواب دیتے ہیں اور پھر کہتے ہیں کہ ہاں ہاں ، انگریز کے بچے۔

اس موقع پر ایک کشمیری نوجوان سے بات کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ جب وہ کے پی ایل شروع کریں گے تو کشمیر جائیں گے۔