نیوز الرٹ
  • بریکنگ :- کراچی:لیاقت آبادفلائی اوورپرٹریفک حادثہ،ایک نوجوان جاں بحق،دوسرازخمی
  • بریکنگ :- جاں بحق نوجوان کی ابوبکراورزخمی کی کامران کےنام سے شناخت،اسپتال منتقل
Coronavirus Updates

تازہ اسپیشل فیچر

ایک سال قبل دریا میں گرا موبائل صحیح سلامت مل گیا

عجیب خبریں

نیو یارک: (ویب ڈیسک) خاتون کو ایک سال قبل دریا میں گر کر غائب ہونے والا موبائل فون صحیح سلامت واپس مل گیا۔

جب قسمت ساتھ ہو تو ناممکن بھی ممکن ہوجاتا ہے، اور گمشدہ چیز دوبارہ نظروں کے سامنے آ ہی جاتی ہے۔ ایسا ہی کچھ امریکی ریاست جنوبی کیرولائنا میں ایک خاتون کے ساتھ ہوا۔ خاتون اس وقت اپنی قسمت پر یقین نہ آیا جب انہیں اطلاع ملی کی دریا میں گرا ہوا موبائل فون صحیح سلامت واپس مل گیا ہے۔

شین اسٹیفن نامی ایک غوطہ غور نے اس موبائل کو تلاش کیا، شین دریا اور ندیوں کی تہہ میں موجود اشیا کو تلاش کرنے کے لیے اپنی مدد آپ کے تحت غوطہ خوری کرتے ہیں جبکہ اپنی ویڈیو ٹک ٹاک اور یوٹیوب پر شیئر بھی کرتے ہیں۔

اس غوطہ خور نے بتایا کہ جب وہ دریا سے کھانے کی ترسیل کی کمپنی جسٹ ایٹ کی موٹر بائیک نکال رہے تھے تو انھیں زمین پر لال رنگ کا آئی فون نظر آیا۔

یہ بھی پڑھیں: دلہن کی عروسی لباس میں پش اپس لگانے کی ویڈیو وائرل

اسٹیفن کا کہنا تھا کہ جب انہوں نے اس موبائل فون کو باہر نکال کر دیکھا تو وہ بالکل درست حالت میں تھا، جبکہ اس کی سم بھی کام کر رہی تھی۔ فون کی مالکن کو اس کی اطلاع دی اور قیمتی فون حوالے کر دیا۔

دوسری جانب انہوں نے اسی طرح ایک شخص کا فون دریا واکاما سے نکال کر اس کے مالک کے حوالے کیا تھا۔ اُس شخص کا کہنا تھا کہ ان کا یہ فون تقریباً 8 ماہ قبل دریا میں گر گیا تھا۔