نیوز الرٹ
  • بریکنگ :- وفاقی وزیر اعجازشاہ کااے این ایف کی پاسنگ آؤٹ پریڈ سےخطاب
  • بریکنگ :- یہ شعبہ آنے والی نسلوں کا مستقبل روشن و محفوظ کرے گا،اعجاز شاہ
  • بریکنگ :- چیلنجز درپیش ہیں، ففتھ جنریشن وار فیئرکادور ہے،اعجاز شاہ
  • بریکنگ :- نوجوان نسل کو منشیات کی لعنت سے بچانا ہمارا ٹارگٹ ہے،اعجاز شاہ
Coronavirus Updates

تازہ اسپیشل فیچر

سوشل میڈیا پر لفظی جنگ،محمد عامر نے ہربھجن سنگھ کو اوقات یاد دلادی

کرکٹ

لاہور:(ویب ڈیسک)ورلڈ کپ میں پہلی مرتبہ پاکستان کے ہاتھوں 10وکٹوں سے عبرتناک اورشرمناک شکست کھانے کے بعد بھارتیوں کی جلن ابھی تک ختم ہونے کا نام نہیں لے رہی اور اسی سلسلے کی ایک کڑی قومی ٹیم کے سابق فاسٹ باؤلر محمد عامر اور بھارت کے سابق سپنر ہربھجن سنگھ کی سوشل میڈیا پر لفظی جنگ بھی ہے جو کہ ٹوئٹر پر ٹرینڈ بن چکی ہے۔

شاہینوں کے ہاتھوں ٹی 20ورلڈ کپ کے میچ میں شکست کے بعد پہلے محمد عامر نے بھارتی سابق سپنر ہربھجن سنگھ کو مخاطب کرتے ہوئے لکھا کہ  وہ پوچھنا تھا پاجی نے اپنا ٹی وی تو نہیں توڑا ؟ 

جواب میں ہربھجن نے عامرکی گیند پر چھکا لگانے کی ویڈیو شیئر کی اور لکھا کہ  یہ چھکے کی لینڈنگ تمھارے گھر کے ٹی وی پرتو نہیں ہوئی تھی؟‘

سابق فاسٹ باؤلر نے منہ توڑ جواب دیتے ہوئے ہربھجن سنگھ کو اوقات یاد دلادی اور شاہد آفریدی کی ٹیسٹ میچ میں چار گیندوں پر چار چھکے لگانے کی ویڈیو شیئر کرتے ہوئے لکھاکہ ’ آپ کی باؤلنگ دیکھ رہا تھا جب شاہد آفریدی نے ٹیسٹ کرکٹ میں چار گیندوں پر چار چھکے لگائے تھے۔‘

محمد عامر کے ویڈیو شیئر کرنے کے بعد ہربھجن سنگھ کے اندر کا انتہا پسند جاگ گیا اورسابق بھارتی کرکٹر نےگھٹیا پن کا مظاہرہ کرتے ہوئے سابق پاکستانی فاسٹ باؤلر کو فکسنگ کے طعنے دینا شروع کردیئے۔

فکسنگ کا طعنہ دینا ہی تھا کہ محمد عامر نے بھی ہربھجن سنگھ کی مڈل وکٹ اڑاتے ہوئے جواب دیا کہ لگتا ہے پاجی کو برا لگ گیا، بھاگو بھاگو لالا آیا ہے۔‘

دونوں کی لفظی گولہ باری میں سوشل میڈیا صارفین بھی کود پڑے اور اپنے اپنے پسندیدہ کرکٹر کی حمایت میں کھل کر خیالات کا اظہار کرتے رہے۔

 یاد رہے کہ پاکستان نے متحدہ عرب امارات میں جاری ٹی 20ورلڈ کپ میں بھارت کو یکطرفہ مقابلے کے بعد 10 وکٹوں سے عبرتناک شکست دیکر 29سال بعد میگا ایونٹ میں روایتی حریف کے خلاف پہلی مرتبہ کامیابی حاصل کرکے تاریخ رقم کی ۔