تازہ اسپیشل فیچر

رینج روور کا نیا ماڈل،قیمت 2کروڑ 71لاکھ روپے

ٹیکنالوجی

دبئی:(ویب ڈیسک)متحدہ عرب امارات میں پرتعیش گاڑی رینج روور کے نئے ماڈل کی رونمائی کردی گئی ہے جس کی قیمت 2کروڑ 71لاکھ روپے سے زائد بنتی ہے۔

عرب میڈیا رپورٹ کے مطابق الطائر موٹرز کی جانب سے نئے ماڈل ایس یو وی ففتھ جنریشن کی رونمائی کی گئی جو کہ لوگوں کی توجہ کا مرکز بن گئی۔

رینج روور کا نیا ماڈل شاندار آن روڈ اور آف روڈ کارکردگی اور صلاحیت کے ساتھ جدید اور تکنیکی نفاست کا عمدہ امتزاج ہے جبکہ یہ ماڈل ایس ای، ایچ ایس ای اور آٹو بائیوگرافی ویریئنٹس میں دستیاب ہے۔

 

خوبصورت نئی SUV جدید اور پرتعیش ہے جو پہلے سے کہیں زیادہ بہتر اور پسند کی جانے والی ہے۔

نئے فلیگ شپ کی طاقت ٹوئن ٹربو چارجڈ 5.0-لیٹر V8 سے آتی ہے جو رینج روور کو صرف 4.6 سیکنڈ میں 100-0کلومیٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے دوڑ سکتی ہے۔ ہلکے ہائبرڈ اور پلگ ان ہائبرڈ کا ایک سوٹ بھی 2024 میں الیکٹرک ورژن کے ساتھ دستیاب ہوگا۔

رینج روور کے نئے ماڈل کی قیمت 5لاکھ 79ہزار درہم رکھی گئی ہے جو کہ 2کروڑ 71لاکھ 35 ہزار7سوپاکستانی روپے بنتی ہے۔