تازہ اسپیشل فیچر

مشرقی پاکستان بنگلہ دیش کیسے بنا؟ ملک دشمنوں کا جھوٹا پراپیگنڈابے نقاب

لاہور:(دنیا نیوز)مشرقی پاکستان بنگلہ دیش کیسے بنا؟ ٹھوس حقائق نے ملک دشمنوں کا جھوٹا پراپیگنڈابے نقاب کرکے رکھ دیا۔ بھارت نے منظم سازش کے تحت غیرمنصفانہ تقسیم ہند پر پردہ ڈالا اور مشرقی پاکستان کی تاریخی اقتصادی بدحالی، قدرتی آفات اور محرومیوں کو اچھالا۔

درحقیت قیام پاکستان کے بعد مرکز نے ملک کے مشرقی حصے میں صنعتیں لگائیں ،سرمایہ کاری ہوئی ، ڈیم بنائے، جیوٹاور چائے کی صنعت نے نمایاں ترقی کی۔ تیل اور گیس کی تلاش تیز سے تیز تر ہو ئی ، مشرق و مغربی پاکستان میں رابطے کے لیے اورینٹ ایئر لائن کی بنیاد رکھی گئی جو بعد میں پی آئے اے بنی۔

حقائق کے بر خلاف ہندوستان نے سچ کو چھپایا اور دنیا کو گمراہ کیا، آزادی کے بعد مشرقی پاکستان میں بندرگاہیں بنیں، ریفائنریز، پن بجلی کے منصوبے لگے اور 1949ء میں چٹاگانگ چائے نیلامی مرکز کا قیام عمل میں لایاگیا جبکہ تقسیم ہند کے وقت مشرقی پاکستان میں کوئی جیوٹ مل نہ تھی لیکن مغربی پاکستان کی سرمایہ کاری سے 1950ء میں ہی مشرقی پا کستان دنیا کا سب بڑا جیوٹ مرکز بن گیا۔۔

مشرقی پاکستان میں 1955ء میں قدرتی گیس دریافت ہوئی اور 1960 میں 7 گیس فیلڈز فعال ہوئے اور چٹاگانگ میں تیل کمپنیوں کے ہیڈکوارٹرز بنے،امریکی تعاون سے 1965ء میں کپتائی ڈیم ہائیڈرو الیکٹرک منصوبے کی بنیاد رکھی گئی اور ڈھاکہ دیگر شہروں کی نسبت نمایاں ترقی کرگیا جبکہ چٹاگانگ بندرگاہ، چندرا گھونا پیپر ملز، ریلوے، سڑک، ایئر لائن اور دریائی نیٹ ورکس کی ترقی مرکز کی مدد سے ہی ممکن ہوئی۔۔

یہی نہیں بلکہ صدر ایوب کابینہ کے نصف ارکان اور بیشتر سیکرٹریز مشرقی پاکستان سے تھے۔یوں یہ تاثر دم توڑ جاتا ہے کہ مغربی پاکستان نے مشرقی پاکستان کا استحصال کیا،درحقیقت قدرتی آفات اور 1943ء کی قحط سالی نے مشرقی پاکستان کو بری طرح متاثر کیاگیا تھا جس کے اثرات سے جلدنکلنا ممکن نہیں تھا۔