تازہ اسپیشل فیچر

خاتون کے پیر میں کیل چبھنے کا ہرجانہ 1 ارب 40 کروڑ

عجیب خبریں

فلورنس: (روزنامہ دنیا) اٹلی کی ایک عدالت نے امریکی خاتون کی شکایت پر شاپنگ مال انتظامیہ کو اسے 10 ملین ڈالر (ایک ارب 40 کروڑ پاکستانی روپے) ہرجانہ ادا کرنے کا حکم دے دیا۔

امریکہ سے تعلق رکھنے والی اپریل جونز نامی خاتون جسے والمارٹ سٹور میں خریداری کے دوران پیر میں زنگ آلود کیل چبھ گئی تھی، اس کے پیر میں شدید انفیکشن ہوا جس کیلئے متعدد سرجریوں کی ضرورت تھی، علاج کے آغاز میں صرف اس کے پیر کو کٹوانے کی ضرورت تھی لیکن انفیکشن مزید پھیلنے سے اس کی ٹانگ کاٹنا پڑی۔

اپریل کے وکیل نے دلائل پیش کئے اور استدعا کی کہ میری مؤکلہ کو اس کا ہرجانہ ادا کیا جائے، وکیل نے کہا کہ وہ اس رقم کا استعمال ایک نئی مصنوعی ٹانگ خریدنے اور اپنے گھر کو زیادہ وہیل چیئر کیلئے سازگار بنانے کیلئے کریں گی۔

دلائل سننے کے بعد عدالت نے والمارٹ سٹور انتظامیہ کو 10 ملین ڈالر ہرجانہ ادا کرنے کاحکم دے دیا ہے۔