تازہ اسپیشل فیچر

ٹرین میں سر کے بالوں سے لٹکتی خاتون کی ویڈیو، دیکھنے والے حیران

عجیب خبریں

بیجنگ: (ویب ڈیسک) چین میں ایک ایسی ویڈیو وائرل ہو رہی ہے جسے دیکھ کر سب دنگ رہ گئے ہیں، ٹرین کے اندر اپنے سر کے بالوں سے لٹکتی نوجوان خاتون کی ویڈیو کو دیکھ کر سب ششدر ہو گئے ہیں۔

ٹرین کے اندراپنے سر کے بالوں سے لٹکتی ایک نوجوان خاتون کی سوشل میڈیا پر گردش کرنے والی ویڈیو نے صارفین کو حیران کردیا۔ ویڈیو کلپ میں دیکھا جا سکتا ہے کہ ایک لڑکی ٹرین کے اندر ہینگر کی طرح چھت سے لٹکی ہوئی ہے اور باقی مسافر کرسیوں پر بیٹھے ہیں۔ اس نے اپنے سر کےبال ٹرین کی چھت میں مسافروں کے پکڑنے کے لیے لگائی گئی سلاخ سے باندھ رکھے ہیں۔

ویڈیو میں دکھایا گیا ہے کہ ایک لڑکی اپنے بالوں کو ٹرین کے ڈبے کے اندر لگائی گئی دھات کی سلاخ سے باندھ کر جھولتی ہےجو کھڑے مسافروں کے پکڑنے کے لیے تیار کی گئی ہے۔ چھت سے لٹکتی لڑکی اپنے فون میں مگن ہے اور اس نے دونوں ٹانگیں ایک دوسرے کے ساتھ جوڑ رکھی ہیں۔

برطانوی اخبار ڈیلی میل کے مطابق یہ ایک روسی پہلوان لڑکی ہے جس کا نام "درینا" ہے۔ یہ ویڈیو 21 جنوری کو چین کے شہر شنگھائی میں ایک ٹرین کے اندر بنائی گئی تھی۔

اس کے بعد،نوجوان خاتون کو شنگھائی میٹرو حکام کا فون آیا جس میں اس سے پوچھا گیا کہ وہ کیا کر رہی ہے اور اس کے بال کیوں لٹک رہے ہیں۔

دارینا نے کہا ’میں یہ مشق نصف سال سے کر رہی ہوں۔ میں سب کو یاد دلانا چاہتی ہوں کہ یہ ایک خطرناک چال تھی اور اسے آزمایا نہیں جانا چاہیے‘۔

اس نے یہ ویڈیو کلپ "ٹک ٹاک" ایپلی کیشن کے چینی ورژن پر شیئر کیا۔ وہ کئی ماہ سے یہ خطرناک مشق کررہی ہے۔ اس نے تربیت کے دوران کی اس طرح کی کئی ویڈیو بھی پوسٹ کی ہیں مگر اسے جو توجہ اس ویڈیو میں ملی وہ کسی اورمیں نہیں مل سکی۔

دارینا 2013 سے ایک سرکس ایکروبیٹ کے طور پر کام کر رہی ہیں۔ وہ لوگوں کو شو دیکھنے کے لیے مدعو کرتی تھیں۔ اس نے وضاحت کی کہ اس کے بال بالوں میں ہینگرانگوٹھی لٹک رہی تھی۔ اس طرح یہ انگوٹھی تمام بالوں میں جسم کا وزن برابر تقسیم کرتی ہے۔ ہر بال 5 آونس (100 گرام) تک وزن اٹھالیتا ہے۔ اس طرح جسم کو حادثات یا چوٹوں کو روکنے کے لیے انہیں صحیح طریقے سے ترتیب دینا چاہیے۔