عدالتوں کا کام قانون کا صحیح نفاذ کرنا ہے ، چیف جسٹس

عدالتوں کا کام قانون کا صحیح نفاذ کرنا ہے ، چیف جسٹس

گوادر ڈیولپمنٹ اتھارٹی کے افسران کی اپیلیں منظور ، فیصلوں سے متعلق فہرست طلب

اسلام آباد (نمائندہ دنیا) سپریم کورٹ نے بلوچستان کے افسران کی ڈیپوٹیشن اور انضمام سے متعلق کیس میں گوادر ڈیولپمنٹ اتھارٹی کے افسران کی اپیلیں سماعت کے لئے منظور کر لیں جبکہ جی ڈی اے کے ملازمین کی فوری حکم امتناع کی درخواست مسترد کر دی ہے ۔ چیف جسٹس میا ں ثاقب نثار کی سربراہی میں تین رکنی بینچ نے کیس کی سماعت کی، کیس کی سماعت شروع ہوئی تو ملازمین کے وکیل ابراہیم ستی نے کہا کہ ڈیپوٹیشن اور انضمام سے متعلق فیصلہ دیا تو ستر عدالتی فیصلے متاثر ہونگے ، اس لیے عدالت اس امر کو بھی مد نظر رکھے ، تو چیف جسٹس نے کہا کہ جو بھی ہو اگر غلطی ہوئی ہے تو اس کو سدھاریں گے ،

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں