سیاسی وعسکری قیادت کامشترکہ دورہ سعودی عرب متوقع

سیاسی وعسکری قیادت کامشترکہ  دورہ سعودی عرب متوقع

وزیراعظم شاہد خاقان عباسی اورچیف آف آرمی اسٹاف جنرل قمرجاویدباجوہ کی 27 نومبر کو دورہ سعودی عرب پرروانگی کاامکان ہے

اسلام آباد(نمائندہ دنیا)وزیراعظم شاہد خاقان عباسی اورچیف آف آرمی اسٹاف جنرل قمرجاویدباجوہ کی 27 نومبر کو دورہ سعودی عرب پرروانگی کاامکان ہے ۔ ذرائع کے مطابق قبل ازیں 21نومبر کو اس دورے کا امکان ظاہرکیاگیاتھاتاہم بعض ناگزیر وجوہات کی بناپراسے ملتوی کردیا گیا، اب 27نومبرکوسیاسی وعسکری قیادت کے سعودی عرب جانے کاامکان ہے جبکہ اس دورے کامقصددوطرفہ تعلقات کومعمول پرلانااورسعودی قیادت کواپنی حمایت کایقین دلانا ہے ۔ مزیدبتایاگیاکہ وزیراعظم اسکے بعدروس کادورہ بھی کرینگے ،جہاں وہ شنگھائی تعاون تنظیم کے سربراہ اجلاس میں شرکت اوراعلیٰ روسی حکام سے ملاقاتیں کرینگے ۔

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں