بھینس کالونی سے مردہ جانوروں کے گوشت کی سپلائی کا انکشاف
چربی سے گھی بنانے کی فیکٹری بھی لگا لی،گھی کی قیمت صرف ساٹھ روپے کلو مقرر بھاری بھتے کے عوض کے ایم سی انتظامیہ بھی گندے دھندے میں برابر کی شریک
کراچی(دنیا نیوز)کراچی کی بھینس کالونی سے مردہ جانوروں کے گوشت کی سپلائی کا انکشاف ہوا ہے ، مردہ جانوروں کی چربی سے گھی بنانے کی فیکٹری بھی لگالی گئی،گھی کی قیمت صرف ساٹھ روپے کلو مقرر کی گئی ہے ،بھاری بھتے کے عوض کے ایم سی انتظامیہ بھی گندے دھندے میں برابر کی شریک ہو گئی۔ گھی ہوٹلوں اور مارکیٹوں میں سپلائی ہوتاہے ۔ تفصیلات کے مطابق لاہور کے بعد کراچی میں بھی مردہ جانوروں کا گوشت فروخت ہونے کا انکشاف ہوا ہے ۔ بھینس کالونی سے مردہ جانوروں کے گوشت کی سپلائی جاری ہے ۔ مری بھینس بھی ہزاروں روپے کی فروخت کی جا رہی ہے ۔ مردہ جانوروں کی چربی سے گھی تیارکرنے کی فیکٹری بھی قائم کر لی گئی۔ اس گھی کی قیمت صرف ساٹھ روپے کلو رکھی گئی ہے ۔ یہ گھی ہوٹلوں اور مارکیٹوں کو سپلائی کیا جاتا ہے ۔ بھاری بھتے کے عوض مافیا کے متھے نہ لگنے والی کے ایم سی انتظامیہ بھی اس دھندے میں برابر کی شریک ہے ۔ کے ایم سی کی سرپرستی میں چلنے والے دھندے کو کوئی بند نہیں کروا سکا۔