حکمرانوں کارویہ غیر پارلیمانی:ڈیم بنانے کیلئے مخلص قیادت کی ضرورت ہے,خورشید شاہ

حکمرانوں کارویہ غیر پارلیمانی:ڈیم بنانے کیلئے مخلص قیادت کی ضرورت ہے,خورشید شاہ

حکومتی رویہ اب بھی کنٹینر پر چڑ ھا ہوا ہے ، ایسے ملک نہیں چلتا، حکومت کو اپنے رویے میں تبدیلی لانا ہو گی، پی پی رہنما جب تک ڈیم نہیں بنائیں گے تب تک پاکستان ترقی نہیں کر سکتا، شہبازشریف کو اپوزیشن لیڈرتسلیم کرتے ہیں، گفتگو

سانگھڑ (نمائندہ دنیا) پیپلزپارٹی کے سینئررہنما اور رکن قومی اسمبلی خورشید شاہ نے ضلعی چیئرمین خادم حسین رند کے والدسابق ایم پی اے اور پیپلزپارٹی کے ضلعی صدر رئیس الطاف حسین رند کے انتقال پرخادم حسین رند سے تعزیت کی۔ اس موقع پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے خورشید شاہ کا کہنا تھا کہ حکومتی رویہ اب بھی کنٹینر پر چڑ ھا ہوا ہے ، ایسے ملک نہیں چلتا، گالم گلوچ کی زبان بولی جا رہی ہے ، حکومت کو اپنا رویہ تبدیل کرنا ہو گا ۔ خورشید شاہ نے کہا کہ چندے سے ڈیم نہیں بنتے ، میں نے چیف جسٹس کو تجویز دی ہے کہ چندہ جمع کرنے کے بجائے سالانہ بجٹ میں 15 فیصد پی ایس ڈی ڈی فنڈ رکھا جائے ۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں