سانحہ ما ڈل ٹاؤن:جے آئی ٹی میں شہباز شریف کو طلب کئے جانیکا امکان
سانحہ ما ڈل ٹائون پر بنا ئی گئی جے آئی ٹی کو 30سے زائد چشم دید گواہوں نے اپنے بیا نا ت قلمبند کرا دیئے ۔ذرائع کا کہنا ہے
لاہور ( فاروق حمزہ چٹھہ ) کہ جے آئی ٹی کی جانب سے سابق وزیر اعلیٰ پنجا ب شہباز شریف کو طلب کئے جانے کا امکان ہے اور جلد انکو طلب کیا جا ئے گا جبکہ اس سے قبل سابق صوبا ئی وزیر رانا ثنا اللہ کو جے آئی ٹی نے طلب کیا تھا جو جے آئی ٹی کے سامنے پیش نہیں ہو سکے ۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ گواہا ن نے بتا یا ہے کہ ایس پی عمر ورک ،معروف صفدر والہ ،عبدالرحیم شیرازی اور ایس پی سلیما ن کی جانب سے نہتے لو گوں پر فائرنگ کر کے انکو قتل و زخمی کیا ہے اور جے آئی ٹی کے حکم پر جا ئے وقو عہ کا فرانزک آڈٹ بھی کرایا گیا ہے جسکی رپورٹ جے آئی ٹی کو مو صول ہو چکی ہے ۔سانحہ ما ڈل ٹاؤن پر بنا ئی گئی جے آئی ٹی کی جانب سے ہفتے میں سوموار تا جمعرات چار دن گواہان کے بیا نا ت قلمبند کئے جا ئیں گے ۔اس سے قبل توقیر شاہ کا بیا ن بھی جے آئی ٹی قلمبند کر چکی ہے ۔