پنجاب میں تمام کنٹریکٹ اساتذہ کو مستقل کرنیکا فیصلہ
راولپنڈی میں ایک ہزاراساتذہ مستقل ہونگے ،کابینہ کمیٹی کل پالیسی منظوری دیگی
راولپنڈی(خصوصی نامہ نگار)حکومت پنجاب نے راولپنڈی سمیت صوبہ بھر کے کنٹریکٹ اساتذہ کو مستقل کرنے کا فیصلہ کرلیا۔ اس فیصلے پر عملدرآمد سے راولپنڈی ضلع کے ایک ہزار سے زائد مرد وخواتین اساتذہ مستقل ہوں گے ۔ محکمہ سکولز ایجوکیشن نے سمری کابینہ کو ارسال کردی ہے ۔ کابینہ کمیٹی کل ایجوکیٹر ریکروٹمنٹ پالیسی کی منظوری دے گی۔ اس پالیسی کے تحت نئے بھرتی ہونے والے ایجوکیٹرز کی تعیناتی اور پہلے سے تعینات ایجوکیٹرز کو مستقل کرنے کا فیصلہ ہوگا۔ اپریل 2014 اور 2015 میں بھرتی ہونے والے اساتذہ کا کنٹریکٹ ختم ہوچکا تھا تاہم محکمہ سکول ایجوکیشن نے ان کے کنٹریکٹ میں ایک سال کی توسیع کی تھی۔