وزیراعظم ,آرمی چیف ڈی جی آئی ایس آئی کی ملاقات,سانحہ مچھ کے ذمہ داروں کو کٹہرے میں لانیکا عزم

وزیراعظم ,آرمی چیف ڈی جی آئی ایس آئی کی ملاقات,سانحہ مچھ کے ذمہ داروں کو کٹہرے میں لانیکا عزم

قومی سلامتی ،مقبوضہ کشمیر میں انسانی حقوق کی صورتحال پر گفتگو، کنٹرول لائن پر سیز فائر کی بھارتی خلاف ورزیوں پر غور ,سب سے کم ٹیکس پاکستان میں جمع ہوتا ہے ، تعمیر وترقی پر زیادہ خرچ نہیں کر سکتے ، وزیر اعظم کا تقریب سے خطاب

اسلام آباد (نیوز ایجنسیاں ، دنیا نیوز،مانیٹرنگ ڈیسک)وزیر اعظم عمران خان اور آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ کے درمیان ملاقات میں سانحہ مچھ کے ذمہ داروں کو انصاف کے کٹہرے میں لانے کا عزم کیا گیا۔وزیر اعظم آفس سے جاری بیان کے مطابق پیر کو وزیر اعظم عمران خان سے آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے ملاقات کی جس میں ڈی جی آئی ایس آئی لیفٹیننٹ جنرل فیض حمید بھی موجود تھے ۔ملاقات میں قومی سلامتی کی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا۔بیان میں کہا گیا کہ ملاقات میں سانحہ مچھ کی شدید مذمت کرتے ہوئے اس بات کا عزم کیا گیا کہ واقعے کے ذمہ داروں کو انصاف کے کٹہرے میں لایا جائے گا۔بیان کے مطابق ملاقات میں مقبوضہ جموں و کشمیر میں انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں پر بھی گفتگو کی گئی جبکہ لائن آف کنٹرول (ایل او سی) پر سیز فائر کی بھارتی خلاف ورزیوں پر بھی غور کیا گیا۔دریں اثناء وزیر اعظم عمران خان نے کہا ہے 'راست' نظام کا اجرا ڈیجیٹل پاکستان کی جانب اہم قدم ہے ، پروگرام سے غربت کے خاتمے میں بھی مدد ملے گی۔بدقسمتی سے ہمارے ملک میں سب سے کم ٹیکس جمع ہوتا ہے ،کم ریونیو کے باعث ہم ملکی تعمیر وترقی پر زیادہ خرچ نہیں کر سکتے ۔ ریکارڈ ترسیلات زر آنے سے ڈالر کے مقابلے میں روپیہ مستحکم ہوا۔پیر کو پاکستان کے پہلے فوری ڈیجیٹل ادائیگی کے نظام "راست"کے اجرا کی تقریب سے خطاب میں وزیر اعظم نے سٹیٹ بینک کو مبارکباد دیتے ہوئے کہا کہ راست نظام کا اجرا اہم قدم ہے ،اس سے ادائیگیوں کے نظام کو محفوظ اور موثر بنا یاجاسکے گا،گورنر سٹیٹ بینک کو کہتا ہوں ہر روز ایسے اقدامات سے لوگوں کو سہولتیں فراہم کریں۔ کیش اکانومی ملک کو فائدہ اٹھانے میں رکاوٹ ہے ، کیش اکانومی کا سب سے بڑا نقصان ٹیکس کی وصولی میں ہوتا ہے ،22کروڑ کی آبادی میں سے صرف 20لاکھ افراد ٹیکس دیتے ہیں اور ان میں سے بھی 70 فیصد ٹیکس صرف تین ہزار افراد دیتے ہیں۔انہوں نے کہا یہ رکاوٹ اس لیے ہے کیونکہ ہم اپنا انفراسٹرکچر نہیں بنا سکتے ، بچوں کو تعلیم نہیں دے سکتے ، ہسپتالوں کو بہتر نہیں کرسکتے ہیں، 50 سال پہلے خطے میں تیزی سے ترقی کرنے والا ملک آگے اس لیے نہیں جاسکتا کیونکہ اس کے پاس ملک کی ترقی کے لیے اتنا پیسہ نہیں ہے ۔عمران خان نے کہا اپنے عوام پر جتنا پیسہ خرچ کرنا چاہئے وہ ہم نہیں کر سکتے ۔یہ ڈیجیٹل پاکستان کی طرف بہت بڑا قدم ہے ، وزیراعظم نے کہا غریب لوگوں کے لیے بجلی سمیت ہر چیز مہنگی ہوتی ہے ، ملک میں ریونیو ہی نہیں تو وہ ترقی کیسے کرے گا۔وزیر اعظم نے کرنٹ اکائونٹ سرپلس ہونے سے روپے کی قدر پر مثبت اثرات مرتب ہوئے ہیں، کرنٹ اکائونٹ خسارے میں ہو تو روپے پر دبا بڑھتا ہے اور تیل اور دیگر ضروریات زندگی مہنگی ہوجاتی ہیں۔وزیراعظم نے کہاہمارے بیرون ملک پاکستانیوں نے آفیشل طریقے سے پیسہ بھجوایا جس کے باعث برسوں سے جاری کرنٹ اکاؤنٹ خسارہ 5 مہینے سرپلس میں چلا گیا اور اس سے کتنا فائدہ ہوا اس کی لوگوں کو اہمیت نہیں ہے ۔وزیر اعظم نے پاکستانی خواتین کیلئے اقدامات پر ملکہ میکسیمہ کا شکریہ ادا کیا۔ انہوں نے کہا کہ انسداد پولیو پروگرام میں تعاون پر بل اینڈ ملنڈا گیٹس فائونڈیشن کے شکر گزار ہیں۔وزیر اعظم عمران خان سے پاکستان ٹینرز ایسوسی ایشن کے وفد نے ملاقات کی جس میں وفاقی وزیر حماد اظہر، مشیرِ عبدالرزاق دائود، معاون خصوصی وقار مسعود اور چیئرمین پاکستان ٹینرز ایسوسی ایشن انجم ظفر موجود تھے ۔وزیر اعظم نے وفد کو یقین دہانی کرائی کہ لیدر کی صنعت کو اپنی پوری صلاحیت پر چلانے کیلئے حکومت ہر ممکن تعاون کیلئے تیار ہے ۔ حکومت کی مثبت معاشی و کاروبار دوست پالیسیوں کی بدولت صنعت کا پہیہ پہلے سے تیز چل رہا ہے جس کی بڑی نشانی بہتر معاشی اعشاریے ہیں۔علاوہ ازیں وزیراعظم عمران خان کی زیر صدارت ترجمانوں کا اجلاس ہوا جس میں سینیٹ انتخابات، فارن فنڈنگ کیس، سانحہ مچھ اور براڈشیٹ کے معاملے پر گفتگو کی گئی۔ وزیر اعظم نے کہا نوازشریف نے براڈشیٹ کو بھی خریدنے کی کوشش کی۔ انہوں نے ہدایت کی براڈشیٹ کے دعوی ٰکو عوام میں اجاگر کیاجائے ۔ عمران خان نے کہا سانحہ مچھ انتہائی افسوسناک ہے ،مستقبل میں ایسے واقعات کے تدارک کے لیے اقدامات کررہے ہیں،سانحہ مچھ کے مجرموں کو کیفر کردار تک پہنچائیں گے ،ایسے مجرم کسی رعایت کے مستحق نہیں۔وزیراعظم نے سینیٹ انتخابات سے متعلق حکمت عملی بنانے کی ہدایت کی اور کہا کہ سینیٹ انتخابات میں بھی ہم کامیابی حاصل کریں گے ۔ وزیراعظم نے فارن فنڈنگ کیس سے متعلق حقائق قوم کے سامنے رکھنے کی ہدایت بھی کی۔وزیر اعظم کا کہنا تھا فارن فنڈنگ کیس میں اپوزیشن کے پراپیگنڈا کو کاؤنٹر کریں،الیکشن کمیشن میں ہمارے جواب اور اپوزیشن کے کیسز سے متعلق حقائق بتائے جائیں۔وزیراعظم نے ٹاک شوز میں حکومتی حکمت عملی سے آگاہ

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں