حفیظ شیخ وزیرخزانہ کی حیثیت سے قومی اقتصادی کونسل کے رکن مقرر

 حفیظ شیخ وزیرخزانہ کی حیثیت سے  قومی اقتصادی کونسل کے رکن مقرر

ڈاکٹر عبدالحفیظ شیخ کو وفاقی وزیر خزانہ کی حیثیت سے قومی اقتصادی کونسل کا رکن مقرر کردیا گیا

اسلام آباد(ایجنسیاں) کابینہ ڈویژن نے اس ضمن میں نوٹیفکیشن جاری کردیا۔ نوٹیفکیشن کے مطابق صدر مملکت نے قومی اقتصادی کونسل میں عبدالحفیظ شیخ کے قلمدان کی تبدیلی کی منظوری دیدی ہے ۔ اس سے قبل عبدالحفیظ شیخ بطور مشیر خزانہ قومی اقتصادی کونسل کے رکن تھے ۔ واضح رہے کہ وزیراعظم عمران خان قومی اقتصادی کونسل کے چیئرمین ہیں۔

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں