آئی جی اورچیف سیکرٹری پنجاب کو تبدیل نہیں کیا جارہا:وزیراعظم

 آئی جی اورچیف سیکرٹری پنجاب  کو تبدیل نہیں کیا جارہا:وزیراعظم

وزیراعظم عمران خان نے آئی جی پنجاب پولیس اورچیف سیکرٹری پراعتماد کا اظہار کردیا

لاہور(سیاسی رپورٹرسے ) وزیر اعظم نے چیف سیکرٹری اورآئی جی کی تبدیلی کی خبروں کو غلط قراردیتے ہوئے واضح کیاہے وہ چیف سیکرٹری اور آئی جی کی کارکردگی سے مطمئن ہیں ۔ انہوں نے ایوان وزیراعلیٰ میں ہونے والے اجلاس میں انعام غنی اور جواد رفیق ملک کی کارکردگی کی تعریف کی اوراس ضمن میں حکومت پنجاب کے میڈیا منیجرز کو پیغام دیا کہ یہ ہرسطح پر واضح کردیا جائے کہ دونوں آفیسرز کو تبدیل نہیں کیاجارہا ۔

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں