پی ٹی آئی حکومت نے پوری قوم کو مایوس کیا:سراج الحق

پی ٹی آئی حکومت نے پوری قوم کو مایوس کیا:سراج الحق

حکومت سوشل میڈیا پر اسلام مخالف پروپیگنڈے کا نوٹس لے ،گفتگو

اسلام آباد ،کراچی (اپنے رپورٹرسے ،سٹاف رپورٹر) جماعت اسلامی کے امیر سینیٹر سراج الحق نے مطالبہ کیاہے کہ سوشل میڈیا پر اسلام مخالف پروپیگنڈے کا نوٹس لیا جائے اور حکومت اسے روکنے کے عملی اقدامات کرے ،انہوں نے سینیٹ کے اجلاس کے بعد میڈیا کے نمائندوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ پی ٹی آئی اور پی ڈی ایم عوام کو بے وقوف بنانے کی پالیسی ترک کردیں ، قوم دونوں کی حقیقت جان گئی ہے ، ملک کے وسائل پر براجمان قبضہ مافیا ، جاگیردار ، سرمایہ دار سب ایک ہیں ،حکمرانوں کی ترجیحات میں عوامی فلاح و بہبود شامل نہیں ، سوشل میڈیا پر نوجوانوں کو گمراہ کرنے والے پروپیگنڈ ے کا نوٹس لیا جائے اور اس پر پابندی لگائی جائے ،قادیانیوں کومسلمانوں کا فرقہ ثابت کرنے کے لئے عالمی سازشیں ہورہی ہیں اور بڑی بڑی کمپنیوں کو اس کے لئے استعمال کیا جارہاہے ، ادارہ نورحق میں پبلک ایڈکمیٹی جماعت اسلامی کراچی کی طرف سے کراچی کے مسائل کے حل کیلئے آن لائن ویب پورٹل Jipublicaid.comکے افتتا ح کے موقع پر خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ پی ٹی آئی کی حکومت نے جس طرح پوری قوم کو مایوس کیا اس کی مثال تاریخ میں نہیں ملتی،تقریب میں مختلف ہائوسنگ سوسائٹیوں ،کے الیکٹرک ونادرا سمیت مختلف اداروں کے متاثرین نے بڑی تعداد میں شرکت کی،متاثرین نے سینیٹر سراج الحق اورحافظ نعیم الرحمن کو پھولوں کے ہار پہنائے ، گلدستے پیش کئے اور چادریں دیں۔

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں