کشمالہ طارق کے اکائونٹ میں 12کروڑ کس وجہ سے جمع ہوئے ؟شہباز گل

کشمالہ طارق کے اکائونٹ  میں 12کروڑ کس وجہ سے  جمع ہوئے ؟شہباز گل

وزیراعظم کے معاون خصوصی ڈاکٹر شہباز گل نے کہا ہے کہ کشمالہ طارق کو جواب دینا پڑے گا کہ ان کے اکاؤنٹ میں بارہ کروڑ کس وجہ سے جمع ہوئے ؟

لاہور، اسلام آباد(نیوز ایجنسیاں، دنیا مانیٹرنگ)اپنے ٹویٹ میں انہوں نے کہا کیا کشمالہ طارق، خواجہ آصف کی بزنس پارٹنر تھیں؟اگر تھیں تو کیا بزنس کرتی تھیں ان کے ساتھ؟خواجہ آصف کے فرنٹ مین نے انہی کے اکاؤنٹ میں کروڑوں روپے کیوں جمع کروائے ؟یہ کاروبار تھا یامنی لانڈرنگ کا چینل؟ علاوہ ازیں اپنے ایک بیان میں ڈاکٹر شہباز گل نے کہا نواز شریف نے ملک کی خدمت نہیں کی بلکہ ملک گروی رکھا، کراچی ایئرپورٹ کو اسلامی بانڈز کی سکیورٹی کے طور پر استعمال کیا گیا، تحریک انصاف حکومت میں غیر ملکی سرمایہ کاروں سے ایک ارب ڈالر حاصل کئے گئے ، اڑھائی سال میں دو بڑے ڈیمز، چار نئی موٹرویز کا آغاز کیا۔

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں