اردن کے جنرل کی صدرمملکت ایئر، نیول چیفس سے ملاقاتیں

 اردن کے جنرل کی صدرمملکت  ایئر، نیول چیفس سے ملاقاتیں

صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی سے اردن کے چیئرمین جوائنٹ چیفس آف سٹاف میجر جنرل یوسف احمد الہنیتی نے ملاقات کی

اسلام آباد (سیا سی رپورٹر ) اس موقع پر صدر نے کہا کہ بین الاقوامی برادری بھارت کو کشمیر کی مسلمان آبادی کے خلاف پابندیاں ختم کرنے پر مجبور کرے ۔ صدر نے میجر جنرل یوسف احمد الہنیتی کو ہلال امتیاز ملٹری عطا کیا ۔ دریں اثنا اردن کے جنرل نے امیر البحر ایڈمرل محمد امجدخان نیاز ی اور سربراہ پاک فضائیہ ائیر چیف مارشل مجاہد انور خان سے بھی الگ الگ ملاقات کی ۔ جن میں دو طرفہ تعاون اور باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال کیاگیا۔

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں