ناقص تفتیش کی بنا پر90فیصد ملزم رہا ہو جاتے :چیف جسٹس

 ناقص تفتیش کی بنا پر90فیصد ملزم رہا ہو جاتے :چیف جسٹس

پولیس کریمنل جسٹس سسٹم میں اہم ستون ہے :زیرتربیت افسران سے گفتگو

اسلام آباد(سپیشل رپورٹر)چیف جسٹس آف پاکستان جسٹس گلزار احمد سے فیڈرل جوڈیشل اکیڈمی میں زیر تربیت اے ایس پیز کے ایک وفد نے ملا قات کی ہے ، چیف جسٹس نے پولیس افسران کو کریمنل جسٹس سسٹم سے آگاہ کیا۔چیف جسٹس نے کہاپو لیس کریمنل جسٹس سسٹم میں اہم ستون اورتفتیش کی ذمہ داری اسکی ہے لیکن بدقسمتی سے ناقص تفتیش کی بنا پر نوے فیصد ملزم رہا ہو جاتے ہیں ، تفتیش میں شواہد کامعیار اہمیت کا حامل ہے ،چیف جسٹس نے شرکا کو اپنے ایک فیصلے صدام حسین بنام ریاست کے با رے میں تفصیل سے آگاہ کیا، آخر میں چیف جسٹس نے شرکا کے سوالوں کے جوابات بھی دیئے ۔

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں