وزیر اعظم سے آرمی چیف اور ڈی جی آئی ایس آئی کی ملاقات
عمران خان و جنرل قمر باجوہ میں داخلی و بیرونی سلامتی کے امور پرگفتگو ہوئی
اسلام آباد(اے پی پی )وزیراعظم عمران خان سے چیف آف آرمی سٹاف جنرل قمر جاوید باجوہ نے ملاقات کی اور ان کے ساتھ داخلی اور بیرونی سلامتی کے امور پر تبادلہ خیال کیا ۔وزیراعظم میڈیا آفس سے جاری بیان کے مطابق ملاقات میں آئی ایس آئی کے ڈائریکٹر جنرل لیفٹیننٹ جنرل فیض حمید بھی موجود تھے ۔