8 اضلاع میں ہسپتالوں کی اپ گریڈیشن

8 اضلاع میں ہسپتالوں کی اپ گریڈیشن

وزیر صحت پنجاب ڈاکٹریاسمین راشدکی زیرصدارت محکمہ پرائمری اینڈ سیکنڈری ہیلتھ کیئر میں اعلیٰ سطح کا اجلاس ہوا

لاہور (اپنے سٹاف رپورٹر سے ،نیوز ایجنسیاں )یاسمین راشدنے کہا آٹھ اضلاع اٹک،میانوالی،چنیوٹ،قصور،لودھراں،جھنگ،ڈی جی خان اور راجن پورمیں سرکاری ہسپتالوں کی اپ گریڈیشن کا کام تیزی سے جاری ہے ، تمام موبائل ہیلتھ یونٹس کے ذریعے ہیپاٹائٹس،ایڈز،ملیریا،ای پی آئی اور ٹی بی کی سکریننگ کو یقینی بنایاجائے گا۔پنجاب کے دوردراز علاقوں میں موبائل ہیلتھ یونٹس کے ذریعے عوام کو زیادہ سے زیادہ صحت کی سہولیات فراہم کریں گے ۔

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں