مقبوضہ کشمیر اور خطے کے عوام امن کے مستحق: آرمی چیف

مقبوضہ کشمیر اور خطے کے عوام امن کے مستحق: آرمی چیف

مسئلہ کشمیر کا کشمیری امنگوں کے مطابق حل ضروری، لاہور گیریژن میں خطاب،کور کمانڈر عبدالعزیز نے استقبال کیا

لاہور (نیوزڈیسک)آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے کہا مقبوضہ کشمیر اور خطے کے عوام امن کے مستحق ہیں،کشمیریوں کی امنگوں کے مطابق مسئلہ کشمیر کا حل ضروری ہے ،ان خیالات کا اظہار انہوں نے گزشتہ روز لاہور کا دورہ کرنے کے موقع پر کیا،لاہور پہنچنے پر آرمی چیف کا استقبال کور کمانڈر لیفٹیننٹ جنرل عبدالعزیز نے کیا، لاہور گیریژن میں فوجی افسروں سے خطاب میں آرمی چیف نے پیشہ وارانہ امور، ملک کی داخلی و خارجی سلامتی کی صورتحال اور پاکستان و خطے میں پائیدار امن کے اپنے ویژن پر بات کی، انہوں نے فوجی افسروں کو مشرقی سرحد کی تازہ ترین صورتحال، مقبوضہ جموں وکشمیر کی صورتحال اور مسئلہ کشمیر کے کشمیری عوام کے خواہشات کے مطابق حل کیلئے ٹھوس عزم کے بارے میں آگاہ کیا، انہوں نے کہا کہ قیام امن کشمیری عوام اور اس خطے کا حق ہے ، انہوں نے ہائبرڈ جنگ کے نئے چیلنجوں سے نمٹنے کیلئے زیادہ سے زیادہ چوکنا رہنے اور تیاری کی ضرورت پر زور دیا۔

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں