کشمالہ کو کیش مالہ کہنا چاہیے: فردوس

کشمالہ کو کیش مالہ کہنا چاہیے: فردوس

معاون خصوصی وزیر اعلیٰ پنجاب برائے اطلاعات ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان نے کہا زلزلہ زدگان کی لاکھوں پاؤنڈز کی امدادی رقم لوٹ کر باپ اور چاچو نے لندن میں پیلس بنائے

سیالکوٹ (نمائندہ دنیا ،مانیٹرنگ ڈیسک) جعلی راجکماری کو مظفر آباد میں خطاب کرتے ہوئے کوئی شرم نہیں آئی، پی ڈی ایم نے مظفر آباد میں کشمیر اور کشمیریوں کے ساتھ نہیں بلکہ بھارت اور مودی کے ساتھ یکجہتی کا دن منایااور مقبوضہ کشمیر کے مظلوم مسلمانوں کے زخموں پر نمک پاشی کی، جعلی راجکماری نے مودی کو اپنی بیٹی کی شادی میں شرکت کی پوری قیمت ادا کی اور ایک بار بھی مودی کے کشمیریوں پر ظلم وبربریت کی مذمت نہیں کی۔ ان خیالات کااظہار انہوں نے سیالکوٹ میں میڈیا سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ فردوس عاشق اعوان نے کہاکہ بیروزگار سیاست دان مولانا فضل الرحمن کئی دہائیوں تک چیئرمین کشمیر کمیٹی رہے اور مقبوضہ کشمیر کی بجائے اسلام آباد پر چڑھائی کی۔ وزیر اعظم کی خواہش تھی کہ سینیٹ کا الیکشن بکرا منڈی میں نہ بنے اور حرام کی کمائی سے ارکان اسمبلی کی خریدو فروخت نہ ہو۔ مانیٹرنگ ڈیسک کے مطابق فردوس عاشق اعوان نے کہا کشمالہ کو کیش مالہ کہنا چاہئے ، کیش مالہ کے حوالے سے حکومت نے ترجیحات طے کر لی ہیں۔ یہ نہیں ہو سکتا کہ کروڑوں ڈالر اکائونٹس میں ڈال کر لوگوں کا قتل عام ہو،یہ ن لیگ کی باقیات میں سے ہیں، وزیراعظم نے کشمالہ کے خلاف قانون کے تحت ایکشن کی منظوری دے دی ہے ۔

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں