پی ٹی آئی دور میں مڈل کلاس ختم ، 8 کروڑ لوگ خط غربت سے نیچے ، سراج الحق

پی ٹی آئی دور میں مڈل کلاس ختم ، 8 کروڑ لوگ خط غربت سے نیچے ، سراج الحق

تمام ادارے ناکامی سے دوچار ہیں ، تعلیمی نظام تباہ ،حکمرانوں نے نوجوانوں کا مستقبل تاریک کرکے رکھ دیا مدارس کیخلاف منفی پراپیگنڈا جاری،خاندانی نظام کے تحفظ کیلئے تحریک کا آغاز کرینگے ، تیمرگرہ میں خطاب

لاہور (سیاسی نمائندہ)امیر جماعت اسلامی سراج الحق نے کہا ہے ملک سیاسی ، اقتصادی ،معاشی اور اخلاقی تنزلی کا شکار ہے ۔پی ٹی آئی حکومت کے دور میں مڈل کلاس ختم ہو گئی ۔ آٹھ کروڑ لوگ خط غربت سے نیچے زندگی گزار رہے ہیں ۔ کے پی میں افراتفری کاسماں ہے ۔ کرپشن لوٹ مار کا بازار گرم ہے ۔ تمام ادارے ناکامی سے د وچار ہیں ۔ حکمرانوں نے نوجوانوں کا مستقبل تاریک کردیا۔ تعلیمی نظام تباہی کے دہانے پر پہنچ گیا ۔ حکومت مدارس کو بجٹ میں فنڈز دے ۔تیمر گرہ میں خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہاپی ٹی آئی نے آدھی سے زیادہ مدت اقتدار مکمل کر لی ہے مگر ابھی تک اس نے ایک بھی وعدہ پورا نہیں کیا ۔ سرمایہ داراربوں روپے خرچ کر کے پارلیمنٹ میں بیٹھے ہیں اور ایک دوسرے کو گالیاں دے رہے ہیں ۔مغرب اور اسکے پیروکار مدارس کے خلاف منفی پراپیگنڈا کر رہے ہیں جبکہ ریاست مدینہ کے دعوے دار یوٹرنز کی سنچریاں بنا رہے ہیں ۔خاندانی نظام کے تحفظ کے لیے تحریک کا آغاز کر رہے ہیں ۔

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں