خوشی ہے جو بائیڈن انتظامیہ کے ترجمان نے کشمیر کے حوالے سے وضاحت کردی :شاہ محمود

خوشی ہے جو بائیڈن انتظامیہ  کے ترجمان نے کشمیر کے حوالے  سے وضاحت کردی :شاہ محمود

وزیر خارجہ مخدوم شاہ محمود قریشی نے کہا ہے کہ خوشی ہے بائیڈن انتظامیہ کے ترجمان نے وضاحت کر دی کہ کشمیر کے حوالے سے ان کی پالیسی میں کوئی تبدیلی نہیں آئی

اسلام آباد ( ایجنسیاں ) یو اے ای کے تحفظات پاکستان کے حوالے سے مخصوص نہیں ہیں ہم ان کے تحفظات کو دور کر رہے ہیں ۔ ایک بیان میں وزیر خارجہ نے کہا کہ ایک ٹویٹ سامنے آئی جس کا ہم نے نوٹس لیا اور فی الفور اپنا موقف پیش کیا ، مجھے خوشی ہے کہ بائیڈن انتظامیہ کے ترجمان نے اس کی وضاحت کر دی ہے کہ کشمیر کے حوالے سے ان کی پالیسی میں کوئی تبدیلی نہیں آئی ہے وہ آج بھی اس کو ایک تسلیم شدہ تناز ع سمجھتے ہیں جو حل طلب ہے ۔ دریں اثنا ویت نام کیلئے پاکستان کی نامزد سفیر ثمینہ مہتاب نے وزارتِ خارجہ میں شاہ محمود سے ملاقات کی۔

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں