کرپشن ملکی ترقی میں بڑی رکاوٹ :چیئرمین نیب

کرپشن ملکی ترقی میں بڑی رکاوٹ :چیئرمین نیب

بزنس کمیونٹی کی شکایات کے ازالے کیلئے خصوصی سیل قائم کئے بدعنوانی تمام برائیوں کی جڑ ، خاتمہ قومی فریضہ سمجھ کر ادا کر رہے

اسلام آباد (اے پی پی )چیئرمین نیب جسٹس(ر) جاوید اقبال نے کہا کہ نیب نے احتساب سب کیلئے کی پالیسی پر عمل کرتے ہوئے بدعنوانی کے خاتمے اور بدعنوان عناصر کو قانون کے کٹہرے میں لانے کے لئے کوششوں میں تیزی لائی ہے ۔اجتماعی کوششوں سے بدعنوانی کے خاتمے اور کرپشن فری پاکستان کے خواب کو یقینی بنایا جا سکتا ہے ۔اپنے بیان میں چیئرمین نیب نے کہا کہ بدعنوانی تمام برائیوں کی جڑ ہے جو ملکی ترقی اور خوشحالی کی راہ میں بڑی رکاوٹ ہے ۔ نیب کا کسی سیاسی جماعت ،گروپ یافرد سے کوئی تعلق نہیں۔ کرپشن کا خاتمہ قومی فریضہ سمجھ کر ادا کر رہے ہیں۔ نیب کی سزا کا تناسب تقریباً 68.6 فیصد ہے ۔ پلی بارگین جرم کے زمرے میں آتا ہے جس کی متعلقہ احتساب عدالتیں منظوری دیتی ہیں۔نیب نے بزنس کمیونٹی کی شکایات کے ازالے کیلئے خصوصی سیل قائم کئے ہیں۔نیب بیوروکریسی کا بھی احترام کرتا ہے ۔نیب نے موجودہ انتظامیہ کے دور میں 487 ارب روپے وصول کر کے قومی خزانے میں جمع کروائے ۔

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں