پائیدار امن کیلئے نیشنل ایکشن پلان پرعملدرآمد ناگزیر:بلاول

 پائیدار امن کیلئے نیشنل ایکشن پلان پرعملدرآمد ناگزیر:بلاول

شہدا ئکی قربانیاں رائیگاں نہیں جائیں گی، دہشتگرد حملوں میں اضافے پر تشویش

لاہور (سیاسی رپورٹرسے )پیپلزپار ٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے پاک افغان بارڈر کے علاقوں میں دہشتگرد ا نہ حملوں میں اضافے کے رجحان پر شدید تشویش کا اظہار کیا ہے ، بلاو ل بھٹو کاکہناہے کہ پائیدار امن کے لئے نیشنل ایکشن پلان پر من و عن عملدرآمد ناگزیر ہے ،پی پی پی چیئرمین نے شمالی اور جنوبی وزیرستان میں 5 فوجی جوانوں کی شہادت پر افسوس اور شہدا ئکے لواحقین سے دلی ہمدردی و یکجہتی کا اظہار کیا ،بلاول بھٹو زرداری نے جنوبی وزیرستان میں سکیورٹی چیک پوسٹ پر حملے کی مذمت کی ، ان کا کہناہے کہ شہدا ئکی قربانیاں رائیگاں نہیں جائیں گی۔

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں