آرمی چیف جنرل باجوہ سے قطری نمائندہ کی ملاقات

آرمی چیف جنرل باجوہ سے قطری نمائندہ کی ملاقات

خطے کی سکیورٹی ،افغان مفاہمتی عمل سمیت اہم امور پر تبادلہ خیال کیا گیا

لاہور(دنیا نیوز)آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ سے قطری وزارت خارجہ کے نمائندہ خصوصی نے ملاقات کی جس میں سکیورٹی صورتحال، افغان مفاہمتی عمل اور باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال کیا گیا، پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ کے مطابق ملاقات میں ڈی جی آئی ایس آئی لیفٹیننٹ جنرل فیض حمید بھی شریک ہوئے ، آئی ایس پی آر کے مطابق ملاقات میں خطے کی سکیورٹی صورتحال، افغان مفاہمتی عمل اور باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال کیا گیا،اس دوران گفتگو کرتے ہوئے آرمی چیف نے کہا کہ پاکستان اور قطر کے درمیان تاریخی دوستانہ تعلقات ہیں جو بھائی چارے اور پائیدار شراکت داری پر مبنی ہیں، قطری وزارت خارجہ کے نمائندہ خصوصی ڈاکٹر مطلق بن ماجدنے خطے میں قیام امن کیلئے پاکستان کی کاوشوں کو سراہا۔

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں