آرمی چیف سے عراق کے وزیر دفاع کی ملاقات ،تعاون کاعزم

آرمی چیف سے عراق کے وزیر دفاع کی ملاقات ،تعاون کاعزم

آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ سے گزشتہ روز عراق کے وزیر دفاع جمعہ عناد سعدون خطاب الجبوری نے جی ایچ کیو میں ملاقات کی

لاہور(نیوز ڈیسک) آئی ایس پی آر کے مطابق ملاقات کے دوران دونوں نے باہمی دلچسپی کے امور، علاقائی سلامتی کے مسائل اور دوطرفہ دفاعی تعاون کو فروغ دینے کے اقدامات پر بات چیت کی۔ اس موقع پر آرمی چیف نے کہاپاکستان عراق کیساتھ برادرانہ تعلقات کو بہت اہمیت دیتا اور دہشت گردی کے خلاف جنگ میں عراقی قوم کی قربانیوں کا اعتراف کرتا ہے ۔ انہوں نے عراقی وزیر دفاع کو تمام دفاعی شعبوں میں ہرممکن معاونت اور تعاون کی پیش کش بھی کی۔ دونوں نے خطے کی سلامتی اور استحکام کے فروغ کیلئے مل کر کام کرنے کے عزم کا اظہارکیا۔ معزز مہمان نے خطے کے امن واستحکام کیلئے پاکستان کی جاری کوششوں کی تعریف بھی کی۔

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں