سعود ی عرب سے تجارتی تعلقات کی بہتر ی کے خواہاں:سواتی

سعود ی عرب سے تجارتی تعلقات کی بہتر ی کے خواہاں:سواتی

وزیر ریلوے سے سعودی سفیر نواف سعید المالکی کی ملاقات ،تعاون جاری رکھنے پر اتفاق ، راول ایکسپو کا افتتاح، سنجرانی ہی آئندہ چیئرمین سینیٹ ہونگے ، میڈیا سے گفتگو

اسلام آباد ،راولپنڈی(نامہ نگار ، خصوصی نامہ نگار)وفاقی وزیر ریلوے اعظم خان سواتی سے پاکستان میں تعینات سعود ی سفیرنواف سعید المالکی نے ملاقات کی ،ملاقات کے دوران ریلوے منصوبوں کے حوالے سے بات چیت ہوئی ، اعظم سواتی نے کہا پاکستان اور سعودی عرب کی دو ستی لاز وال ہے ،وفاقی وزیر نے سعود ی عرب کے سفیر کی خد مات کو سراہا ،سعودی عرب کے سفیر نے کہا سعودی عرب اور پاکستان کے درمیان اخوت اور محبت کا رشتہ بہت مضبوط ہے ،وزیر ریلوے نے کہا کہ پاکستان سعود ی عرب کے ساتھ تجارتی تعلقات بہتر بنانے کا خواہاں ہے ،ملاقات کے دوران دونوں رہنمائوں نے دوطرفہ تعاون جاری رکھنے اور اسے وسعت دینے پر بھی اتفاق کیا ۔ دریں اثنا وفاقی وزیر ریلوے نے راول ایکسپو کا افتتاح کیا ، میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے اعظم سواتی نے کہاکہ صادق سنجرانی ہی آئندہ چیئرمین سینیٹ ہونگے ، سینیٹ الیکشن میں کسی کے ساتھ کوئی سمجھو تا نہیں کرینگے ۔حفیظ شیخ بھاری اکثریت سے کامیاب ہونگے ،یوسف رضا کی کیا انٹری ہونی ہے ، اصل انٹری تو حفیظ شیخ کی ہے ،حفیظ شیخ نے ملکی معیشت کو سہارا دیا ،کامیاب ہو کر حفیظ شیخ مزید بہتر کام کرینگے ۔

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں