چیلنجر کا موثر جواب دینے کیلئے آپریشنل صلاحیت میں اضافہ، آرمی چیف

چیلنجر کا موثر جواب دینے کیلئے آپریشنل صلاحیت میں اضافہ، آرمی چیف

صحرائے چولستان میں ٹریننگ فیلڈ کا دورہ ،ضرب حدید مشق کے طریقہ کار کے بارے میں بریفنگ دی گئی ، آرمی چیف نے فوجیوں کے عزم اور پیشہ ورانہ مہارت کو سراہا، بہاولپور کور کے تربیتی معیار پر مکمل اطمینان کا اظہار

راولپنڈی ،لاہور (خصوصی نیوز رپورٹر،نیوز ڈیسک)آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے گزشتہ روز صحرائے چولستان میں ٹریننگ فیلڈ کا دورہ کیا جہاں ان کا استقبال کور کمانڈر لیفٹیننٹ جنرل خالد ضیا نے کیا۔آئی ایس پی آر کے مطابق اس موقع پر آرمی چیف کو 2 ہفتے کی کور کی سطح کی ضرب حدید مشق کے طریقہ کار کے بارے میں بریفنگ دی گئی۔ اس مشق کا مقصد کور کے دفاعی آپریشنل کے سلسلے میں رہتے ہوئے انفنٹری ، میکانائزڈ فورسز، کامبیٹ ایوی ایشن، نگرانی کے پلیٹ فارمز ، آرمی ایئر ڈیفنس اور توپ خانہ سے ہم آہنگی پیدا کرکے مختلف فارمیشنوں کی آپریشنل تیاری کو بڑھانا ہے ۔ اس موقع پر مشقوں میں شریک فوجیوں اور یونٹس نے مختلف مشقی مراحل کے دوران جارحانہ اور دفاعی چالیں چلتے ہوئے اعلٰی پیشہ ورانہ مہارت اور ہم آہنگی کا مظاہر ہ کیا۔ آرمی چیف نے شریک فوجیوں کے عزم اور پیشہ ورانہ مہارت کو سراہا، بہاولپور کور کے تربیتی معیار اور جنگی تیاری پر مکمل اطمینان کا اظہار کیا ۔ انہوں نے اس بات پر زور دیا کہ اعلیٰ تربیت اور عزم ہر قسم کے خطرات اور چیلنجز کا موثر جواب دینے کیلئے آپریشنل صلاحیت میں اضافہ ضروری ہے ۔ بعدازاں آرمی چیف نے بہاولپور کور کی لاجسٹک تنصیبات کا دورہ کیا اور انجینئرنگ کی مہارت،مرمت و دیکھ بھال کے اعلی ٰ معیار کی تعریف کی ۔

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں