آرمی چیف سے برطانوی چیف آف ڈیفنس کی ملاقات
باہمی دلچسپی کے امور افغان امن عمل ، سکیورٹی و دفاعی تعاون پر بات چیت
لاہور (نیوز ڈیسک)آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ سے گزشتہ روز برطانوی فوج کے چیف آف ڈیفنس سٹاف جنرل سر نیکولس پیٹرک کارٹر نے ملاقات کی۔ آئی ایس پی آر کے مطابق ملاقات کے دوران باہمی دلچسپی کے امور بشمول افغان امن عمل ، سکیورٹی و دفاعی تعاون اور نئے ابھرتے عالمی جغرافیائی سٹریٹجک ماحول پر بات چیت ہوئی۔ اس موقع پر معزز مہمان نے علاقائی امن واستحکام کیلئے پاکستان کی کوششوں کا اعتراف کیا اور دونوں ملکوں کے مابین دوطرفہ تعلقات کو مزید فروغ دینے کے عزم کا اظہار کیا۔