آرمی چیف سے ائیر چیف ظہیر احمد بابر کی ملاقات

آرمی چیف سے ائیر چیف ظہیر احمد بابر کی ملاقات

صدر مملکت نے فضائیہ کے نئے سربراہ کو نشان امتیاز ملٹری عطاکیا

لاہور،اسلام آباد( نیوز ڈیسک،سیاسی رپورٹر) پاک فضائیہ کے نئے سربراہ ایئر چیف مارشل ظہیر احمد بابر نے گزشتہ روز جی ایچ کیو کا دورہ کیا اورچیف آف آرمی سٹاف جنرل قمر جاوید باجوہ سے ملاقات کی۔ آئی ایس پی آر کے مطابق آرمی چیف نے ایئر چیف کو دنیا کی سب سے زیادہ سخت جان ایئر فورس کی کمان سنبھالنے پر مبارکباد پیش کی۔ انھوں نے نئے ایئر چیف کیلئے نیک خواہشات کا اظہار کیا اور امید ظاہر کی کہ پاک فضائیہ ان کی کمان میں مہارت اور صلاحیت کی نئی بلندیوں کو چھوئے گی۔ ادھرصدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے ایک پروقار تقریب کے دوران ایئر چیف مارشل ظہیر احمد بابر سدھو کو نشان امتیاز ملٹری سے نوازا۔ایوان صدر میں ہونیوالی تقریب میں آرمی چیف جنرل باجوہ سمیت اعلیٰ عسکری وسول حکام نے شرکت کی۔

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں