پیپلزپارٹی کے رکن سندھ اسمبلی بشیر ہالیپوتہ انتقال کر گئے

پیپلزپارٹی کے رکن سندھ  اسمبلی بشیر ہالیپوتہ انتقال کر گئے

سینئر سیاست دان اور پیپلزپارٹی کے رکن سندھ اسمبلی بشیر ہالیپوتہ طویل علالت کے بعد انتقال کر گئے

کراچی(سٹاف رپورٹر) وہ کئی ماہ سے علیل تھے ۔ بشیر احمد ہالیپوتہ جگر کے عارضے کے باعث کراچی کے نجی ہسپتال میں زیرعلاج تھے ۔ نماز جنازہ کی ادائیگی کے بعد انہیں ماتلی کے قریب آبائی گاؤں فلکارا میں سپرد خاک کیا گیا۔ نمازجنازہ میں وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ،صوبائی وزیر اسماعیل راہو،وزیراعلیٰ کے معاون خصوصی پیر نوراللہ قریشی،ایم پی اے تاج محمد ملاح سمیت دیگر سیاسی ،سماجی ،مذہبی شخصیات اور صحافیوں سمیت شہریوں کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔ بشیر ہالیپوتہ پیپلزپارٹی کے ٹکٹ پر سندھ اسمبلی کے حلقہ پی ایس 70 ماتلی / بدین سے رکن اسمبلی منتخب ہوئے ۔ ان کی وفات پر پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری، سابق صدر آصف علی زرداری، وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ، پیپلزپارٹی شعبہ خواتین کی صدر فریال تالپور اور سندھ کابینہ کے ارکان نے گہرے دکھ کا اظہار کرتے ہوئے دعائے مغفرت کی ہے ۔ بشیر احمد ہالیپوتہ نے سیاست کا آغاز ضیا دور میں کیا، وہ ضیاء الحق ،سابق وزیر اعظم محمد خان جونیجو اور جام صادق کے قریبی ساتھی بھی رہے ۔

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں