تبدیلی ملک میں خوار اور بدنام
جمعیت علمائے اسلام کے مرکزی جنرل سیکرٹری مولانا عبدالغفور حیدری نے کہاہے کہ تبدیلی ملک میں خوار اور بدنام ہوچکی
نوشہرو فیروز (نیوز ایجنسیاں) غریب عوام کا جینا دوبھر ہوگیا ہے ،مہنگائی آسمان پر پہنچ گئی ہے ،ہر طرف سے یہی آواز آرہی ہے کہ ہمیں پرانا پاکستان واپس چاہیے ۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے نوشہرو فیروز میں میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے کیا۔انہوں نے کہاکہ پی ڈی ایم قائم ہے جو بھی اس سے پیچھے ہٹے گا اس کی سیاست داؤ پر لگ جائے گی کیونکہ ظالم حکمران سے نجات حاصل کرنے کے لئے واحد راستہ پی ڈی ایم میں شامل ہونا ہے ،انہوں نے کہا کہ اسمبلیوں سے استعفوں پر سب متفق ہیں اور پیپلز پارٹی کی جانب لیے گئے ٹائم کے بعد مثبت جواب ملنے کا امکان ہے اور قیادت مسلسل رابطے میں ہے ۔