بلدیاتی نظام کی بحالی ووٹ کو عزت دو بیانیے کی جیت ہے :نواز شریف

 بلدیاتی نظام کی بحالی ووٹ کو عزت  دو بیانیے کی جیت ہے :نواز شریف

مسلم لیگ ن کے قائد نواز شریف نے کہا ہے کہ پنجاب کے بلدیاتی نظام کی بحالی ووٹ کو عزت دو کے بیانیے کی جیت ہے

لاہور(اپنے سیاسی رپورٹر سے )مسلم لیگ ن کے قائد نواز شریف نے کہا ہے کہ پنجاب کے بلدیاتی نظام کی بحالی ووٹ کو عزت دو کے بیانیے کی جیت ہے ۔ اپنے ٹویٹ میں انہوں نے کہا عوام کے ووٹ سے قائم ہر ادارہ مقدس ہے اور اس کو غیر فعال کرنا آئین سے غداری ہے ۔میں تمام بلدیاتی اداروں کے عہدیداروں کو طویل قانونی جنگ میں ثابت قدم رہنے پر خراج تحسین پیش کرتا ہوں۔ووٹ کو عزت دو۔

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں