آرمی چیف سے سعودی بری فوج کے کمانڈر کی ملاقات

 آرمی چیف سے سعودی بری  فوج کے کمانڈر کی ملاقات

آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ سے گزشتہ روز سعودی بری فوج کے کمانڈر لیفٹیننٹ جنرل فہد بن عبداللہ المطیر نے ملاقات کی

لاہور(نیوز ڈیسک) آئی ایس پی آر کے مطابق ملاقات کے دوران علاقائی سلامتی کی صورتحال اور دونوں ملکوں کے مابین دفاع ،سلامتی اور فوجی تربیت سمیت مختلف شعبوں میں تعاون سمیت باہمی دلچسپی کے امور پر بات چیت ہوئی، اس موقع پر معزز مہمان نے خطے میں قیام امن خصوصاً افغان امن عمل کیلئے پاک فوج کی مخلصانہ کوششوں کا اعتراف اور تعریف کی، اس پر آرمی چیف نے معزز مہمان کا شکریہ ادا کیا اور کہا کہ پاک فوج سعودی عرب کیساتھ قریبی برادرانہ روابط کو انتہائی قدر کی نگاہ سے دیکھتی ہے ۔

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں