کرپشن کیسز منطقی انجام تک پہنچائیں گے :چیئرمین نیب

کرپشن کیسز منطقی انجام تک پہنچائیں گے :چیئرمین نیب

مبینہ بدعنوانی سے متعلق شکایات میں اضافہ نیب پر عوام کے اعتماد کا مظہرہے نیب افسران پریشر خاطر میں لائے بغیر زیرو ٹالرینس پالیسی پر عمل کریں:خطاب

اسلام آباد(اپنے نامہ نگارسے )قومی احتساب بیورو کے چیئرمین جسٹس (ر) جاوید اقبال کی صدارت میں نیب میں اعلیٰ سطح کا اجلاس ہوا۔ اجلاس میں حسین اصغر، ڈپٹی چیئرمین نیب، سید اصغر حیدر، پراسیکیوٹر جنرل اکاؤنٹیبلٹی، ظاہر شاہ، ڈی جی آپریشنز نیب جبکہ نیب کے تمام علاقائی بیوروز کے ڈائریکٹرز جنرلز نے بذریعہ ویڈیو لنک شرکت کی۔ اجلاس میں نیب کی مجموعی کاردکردگی کا جائزہ لیا گیا۔ مختلف احتساب عدالتوں میں نیب کے زیر سماعت ریفرنسز کا جائزہ بھی لیا گیا اور اس بات کا فیصلہ کیا گیا کہ نیب کے تمام علاقائی بیوروز کے ڈائریکٹر جنرلز، آپریشنز اور پراسیکیوٹرز مقدمات کی ٹھوس شواہد، مستند دستاویزات اور گواہوں کے بیانات کی روشنی میں پوری تیاری کے ساتھ قانون کے مطابق پیروی کریں گے ۔اس موقع پر چیئرمین نیب نے ہدایت کی کہ میگا کرپشن اور وائٹ کالر کرائم کے مقدمات کو منطقی انجام تک پہنچانے کیلئے تمام وسائل بروئے کار لائے جائیں۔ چیئر مین نیب نے کہا نیب کو مبینہ بدعنوانی سے متعلق موصول ہونے والی شکایات میں اضافہ عوام کے نیب پر اعتماد کا مظہر ہے ۔افسران کسی پراپیگنڈا، پریشر اور دھمکی کو خاطر میں لائے بغیر قانون کے مطابق زیرو ٹالرینس کی پالیسی پر سختی سے عمل کریں۔

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں