آرمی چیف سے یوکرائن کے سفیر کی ملاقات،دفاعی تعاون پرگفتگو

آرمی چیف سے یوکرائن کے سفیر کی ملاقات،دفاعی تعاون پرگفتگو

آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ سے گزشتہ روز یوکرائن کے سفیر مرکیان چوچک نے ملاقات کی

لاہور( نیوز ڈیسک)آئی ایس پی آر کے مطابق جی ایچ کیو میں ہونے والی اس ملاقات میں باہمی دلچسپی کے امور، علاقائی سلامتی اور دوطرفہ دفاعی تعاون کے فروغ پر بات چیت ہوئی۔ اس موقع پر آرمی چیف نے کہا پاکستان تمام شعبوں میں یوکرائن کیساتھ دوطرفہ تعاون کو بہت اہمیت دیتا ہے ۔ معزز مہمان نے خطے میں امن واستحکام کے قیام خصوصاً افغان امن عمل کیلئے پاکستان کی مخلصانہ کوششوں کی تعریف کی۔ دونوں نے اس موقع پر منظم فورمز اور وفود کے تبادلوں کے ذریعے دوطرفہ رابطوں خصوصاً دفاعی تعاون کو توسیع دینے کے عزم کا اظہار کیا۔

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں