آرمی چیف سے پولش سفیر کی ملاقات ،دفاعی تعاون پرگفتگو

آرمی چیف سے پولش سفیر کی ملاقات ،دفاعی تعاون پرگفتگو

پاکستان پولینڈ کیساتھ باہمی اعتماد کے روابط کو بہت اہمیت دیتا ،جنرل قمر باجوہ

لاہور (نیوز ڈیسک)آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ سے گزشتہ روز پولینڈ کے سفیر پیوٹر اوپالنسکی نے ملاقات کی۔ آئی ایس پی آر کے مطابق جی ایچ کیو میں ہونیوالی اس ملاقات کے دوران باہمی دلچسپی کے امور، علاقائی سلامتی اور دونوں ملکوں کے مابین دوطرفہ و دفاعی تعاون کو فروغ دینے پر بات چیت ہوئی۔ اس موقع پر آرمی چیف نے کہا کہ پاکستان پولینڈ کیساتھ اپنے روابط کو بہت اہمیت دیتا ہے جوکہ باہمی اعتماد اور گہری تاریخی بنیادوں پر مبنی ہیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ دونوں ملکوں کے سٹرٹیجک مفادات میں بھی ہم آہنگی پائی جاتی ہے جن میں دہشت گردی کے خلاف جنگ سمیت مختلف سلامتی کے امور شامل ہیں۔ معزز مہمان نے خطے میں امن و استحکام کے قیام خصوصاً افغان امن عمل میں پاکستان کی مخلصانہ کوششوں کی تعریف کی۔

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں