گلگت بلتستان صوبہ بننے جارہا ہے :شیخ رشید

گلگت بلتستان صوبہ بننے جارہا ہے :شیخ رشید

ریجن کا ملکی ترقی میں کردار ، کورونا پاک چین بارڈر کھولنے میں دیرکا باعث ، وزیر داخلہ کی سکاؤٹس ہیڈکوارٹرز آمد ، سلامی ،یاد گار شہدا پر پھول چڑھائے

گلگت (ایجنسیاں )وفاقی وزیر داخلہ شیخ رشید نے کہا ہے گلگت بلتستان پاکستان کا صوبہ بننے جارہا ہے ۔ ریجن کا ملکی ترقی میں اہم کردار ہے اور اسے قومی دھارے میں شامل کیاجارہا ہے ۔التت فورٹ کے دورہ کے موقع پر میڈیا سے گفتگو اور انٹرویومیں کہا کہ گلگت بلتستان کا قومی اسمبلی اور سینٹ میں ایک رول ہوگا ۔عمران خان کی حکومت میں گلگت بلتستان بہت ترقی کریگا۔دیامر بھاشا ڈیم بنایا کی تکمیل سے پاکستان کے آبی اور توانائی کے مسائل ختم ہو جائیں گے ۔کورونا وائرس کے باعث پاک چین بارڈر کھولنے میں دیر ہورہی ہے ،چین سے جو بھی سیاح پاکستان آ ئیں ، ان کو ویزا جاری ہوگا، ہم تو تمام ممالک کے لئے ای ویزا لارہے ہیں ۔ انہوں نے کہا کہ گلگت بلتستان سکائوٹس فورس سیاچن پرغیرمعمولی دلیری کا مظاہرہ کررہی ہے ،جمعہ کو وزیر داخلہ نے جی بی سکاؤٹس کے صدر دفتر کا دورہ کیا ، سکاؤٹس ہیڈکوارٹرز آمد پر وزیر داخلہ کو سلامی دی گئی ، وزیر داخلہ نے یاد گار شہدا پر پھول چڑھائے ۔

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں