نیوز الرٹ
  • بریکنگ :- حکومت ملی توملک قرضوں کی دلدل میں پھنساہواتھا،فرخ حبیب
  • بریکنگ :- عمران خان ملکی ترقی وخوشحالی کیلئےکوشاں ہیں،فرخ حبیب
  • بریکنگ :- سابق حکمرانوں نےملکی پیسہ لوٹ کربیرون ملک جائیدادیں بنائیں،فرخ حبیب
  • بریکنگ :- برآمدات میں تیزی سےاضافہ ہورہاہے،فرخ حبیب
  • بریکنگ :- (ن)لیگ دورمیں پاورلومزکوتالےلگےتھے،فرخ حبیب
  • بریکنگ :- دنیانےکورونامیں پاکستان کی اسمارٹ لاک ڈاؤن پالیسی کوسراہا،فرخ حبیب
  • بریکنگ :- برطانوی وزیراعظم نےماحولیات سےمتعلق عمران خان کےاقدامات کی تعریف کی،فرخ حبیب
  • بریکنگ :- پوری دنیامیں مہنگائی کا50 سالہ ریکارڈٹوٹ گیا،فرخ حبیب
  • بریکنگ :- 10کروڑلوگوں کوکوروناویکسین لگاچکےہیں،فرخ حبیب
  • بریکنگ :- پیپلزپارٹی ،(ن)لیگ نےاقتدارمیں آکرصرف اپنےبچوں کاسوچا،فرخ حبیب
  • بریکنگ :- عمران خان اپنےمحلات نہیں غریب کوگھربناکردےرہاہے،فرخ حبیب
  • بریکنگ :- گھروں کےلیے 90ارب کےقرضےمنظورہوچکےہیں،فرخ حبیب
  • بریکنگ :- یہ لوگ ووٹ کوعزت دینےکی بات کرتےتھے،فرخ حبیب
  • بریکنگ :- 2،2ہزارروپےمیں ووٹ کوعزت دےرہےتھے،فرخ حبیب
Coronavirus Updates

ملک کیخلاف بات کرنیوالوں کو عوام مسل کر رکھ دینگے، لاہور ہائیکورٹ نے جاوید لطیف کی درخواست واپس لینے پر نمٹادی

ملک کیخلاف بات کرنیوالوں کو عوام مسل کر رکھ دینگے، لاہور ہائیکورٹ نے جاوید لطیف کی درخواست واپس لینے پر نمٹادی

دنیا اخبار

جاوید لطیف پاکستان چھوڑ دیں ، کسی اور ملک کی شہریت لے لیں ،یہ حب الوطنی ہے یا حب الشخصی:چیف جسٹس ہائیکورٹ ، جو شخص ملک کیخلاف بات کرے اسے ریلیف نہیں دینگے :جسٹس قاسم، ابھی بھی اپنی بات پر قائم ہوں:جاوید لطیف

لاہور(کورٹ رپورٹر،اے پی پی)لاہور ہائیکورٹ نے ن لیگ کے رکن قومی اسمبلی جاوید لطیف کیخلاف مقدمے کے اخراج کی درخواست واپس لینے کی بنیاد پر نمٹا دی اور قرار دیا کہ ملک کیخلاف بات کرنے والے صفر ہو جائیں گے ، عوام ایسے لوگوں کو چیونٹی کی طرح مسل کر رکھ دینگے ۔ چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ جسٹس قاسم خان نے جاوید لطیف کی درخواست پر سماعت کی ، جس میں ن لیگی ایم این اے نے اپنے خلاف مقدمے کو چیلنج کیا۔ چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ نے جاوید لطیف پر شدید ناراضگی کا اظہار کیا اور ریمارکس دئیے کہ کسی کی کیسے جرأت ہوسکتی ہے کہ پاکستان کے خلاف بات کرے ، شخصیات آتی جاتی رہتی ہیں لیکن ملک نے قائم رہنا ہے ، یہاں شخصیات اہم نہیں ملک کا آئین اہم ہے ۔چیف جسٹس نے جاوید لطیف کے وکیل کو باور کرایا کہ یہ حب الوطنی ہے یا حب الشخصی ہے ، پاکستان کی اسمبلیوں میں حلف لینے والے اپنے گریبان میں جھانکیں۔جاوید لطیف پاکستان چھوڑ دیں، کسی اور ملک کی شہریت لے لیں ،جو شخص ملک کے خلاف بات کرے اس کو ریلیف نہیں دینگے ، پہلے اس ملک کے خلاف بات کر تے ہیں پھر اس ملک کی عدالتوں سے ریلیف لینے آجاتے ہیں۔ پاکستان کھپے کا نعرہ نہ لگانے والوں کو لوگ چیونٹیوں کی طرح مسل دیں گے ۔ پیشی کے بعد جاوید لطیف نے گفتگو میں کہا کہ وہ ابھی بھی اپنی بات پر قائم ہیں۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں
Advertisement