ملک آگے کے بجائے پیچھے کی جانب جارہا: سراج الحق

ملک آگے کے بجائے پیچھے کی جانب جارہا: سراج الحق

دولت کے پجاریوں نے عوام کے ارمانوں کا خون کر دیا ، امیر جماعت اسلامی حکمرانوں نے سیاست کو کاروبار بنا لیا ، مافیاز کا راج ہے ، اجلاس سے خطاب

لاہور( نیوز ایجنسیاں )امیر جماعت اسلامی سراج الحق نے کہا کہ حکمرانوں نے سیاست کو کاروبار بنایاہواہے ، مافیاز کا راج ہے جو فیصلہ سازی میں اہم کردار ادا کرتے ہیں، دولت کے پجاریوں نے عوام کی امیدوں اور ارمانوں کا خون کر دیاہے ، ملک آگے کی بجائے پیچھے کی جانب جارہاہے ،پاکستان دنیا کے ان چار بڑے ممالک میں شامل ہے جو آئی ایم ایف سے سب سے زیادہ قرضہ لے رہے ہیں ،اب تک لئے گئے قرض کا آڈٹ ہوناچا ہئے ، جن جن سرمایہ داروں اور وڈیروں نے قرضے معاف کروائے ، ان کا بھی حساب ہونا چاہیے ، پی ٹی آئی کی حکومت سے بہتری کی کوئی توقع نہیں ،ان خیالات کا اظہار انہوں نے ثمر باغ میں دیر بالا و دیر زیریں کے اراکین جماعت اور ورکرز کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کیا ۔سراج الحق نے کہاکہ عوام کی گردنوں پر سوار اشرافیہ اور ان کے حواری اگرچہ گنے چنے ہیں مگر انہوں نے ملک کی نوے فیصد سے زیادہ دولت اور وسائل پر قبضہ کیاہواہے ۔

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں