پی ٹی آئی کی الٹی گنتی شروع

پی ٹی آئی کی الٹی گنتی شروع

پیپلز پارٹی کی رہنما سینیٹر شیری رحمن نے کہا ہے پی ٹی آئی کی الٹی گنتی شروع ہوگئی

اسلام آباد(صباح نیوز) انہوں نے ٹویٹر پر اپنے بیان میں کہا اسلام آباد میں سینیٹ نشست پر شکست، ضمنی انتخابات میں مسلسل ہار کے بعد وفاقی کابینہ میں بحرانی کیفیت اور پنجاب میں جہانگیر ترین بلاک سامنے آگیا ہے ۔انہوں نے کہا خیبر پختونخوا میں 3مشیروں کا ایک دم استعفیٰ دینا یہ سب نوشتہ دیوار ہیں مگر خان صاحب کی آنکھوں پر اقتدار کی پٹی ہے ۔

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں