ہمارا مقصد جمہوری ، خوشحال افغانستان کے حصول میں مدد کرنا ہے ، آرمی چیف

ہمارا مقصد جمہوری ، خوشحال افغانستان کے حصول میں مدد کرنا ہے ، آرمی چیف

افغانستان میں امن کا مطلب پاکستان میں امن ہے :جنرل قمر جاویدکی افغانستان کے سفیر نجیب اللہ سے گفتگو جی ایچ کیو میں ملاقات، علاقائی سلامتی صورتحال، سرحدی انتظام موثر بنانے پر تبادلہ خیال ہوا:آئی ایس پی آر

لاہور(نیوز ڈیسک)پاک فوج کے سربراہ جنرل قمر جاوید باجوہ سے پاکستان میں افغانستان کے سفیرنجیب اللہ علی خیل نے ملاقات کی جس میں باہمی دلچسپی کے امور، علاقائی سلامتی کی صورتحال بشمول افغان امن عمل،دو طرفہ سلامتی اور دفاع کے شعبے میں تعاون بڑھانے اور دوطرفہ سرحدی انتظام کو موثر بنانے کے امور پر تبادلہ خیال ہوا۔ آئی ایس پی آر کے مطابق جی ایچ کیو میں ملاقات کے دوران پاک فوج کے سربراہ جنرل قمر جاوید باجوہ نے اس بات کا اعادہ کیا کہ افغانستان میں امن کا مطلب پاکستان میں امن ہے ،انہوں نے کہا ہمارا واحد مقصد افغانوں کو پر امن ، خودمختار ، جمہوری ، مستحکم اور خوشحال افغانستان کے حصول میں مدد فراہم کرنا ہے ،معززمہمان نے خطے میں تنازعات کی روک تھام اور پاکستان کے امن عمل کیلئے تعاون کو سراہا ۔

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں