آرمی چیف سے کورین سفیر کی ملاقات ،دفاعی تعاون پر گفتگو

آرمی چیف سے کورین سفیر کی ملاقات ،دفاعی تعاون پر گفتگو

تمام شعبوں میں دو طرفہ روابط کو مزید فروغ دینے کو اہمیت دیتا ہے ، جنرل باجوہ خطے میں امن کے قیام کیلئے پاکستان کی مخلصانہ کوششیں قابل تعریف :سفیر

راولپنڈی ،لاہور (خصوصی نیوز رپورٹر ،نیوز ڈیسک)آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ سے گزشتہ روز جمہوریہ کوریا کے سفیر سوہ سانگپیو نے ملاقات کی۔ آئی ایس پی آر کے مطابق ملاقات کے دوران باہمی دلچسپی کے امور، علاقائی سلامتی اور دوطرفہ دفاعی تعاون کے فروغ پر بات چیت کی گئی، اس موقع پر آرمی چیف نے کہا کہ پاکستان جمہوریہ کوریا کیساتھ تمام شعبوں میں دو طرفہ روابط کو مزید فروغ دینے کو بہت اہمیت دیتا ہے ، دونوں نے خطے میں امن و سلامتی کیلئے کوششوں سمیت دوطرفہ باہمی روابط کو مزید فروغ دینے کی ضرورت پر زور دیا، معزز مہمان نے خطے میں امن و استحکام کے قیام خصوصا ً افغان امن عمل کیلئے پاکستان کی مخلصانہ کوششوں کی تعریف کی۔

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں