نیوز الرٹ
  • بریکنگ :- رنگ روڈراولپنڈی منصوبہ،فیکٹ فائنڈنگ کمیٹی کی رپورٹ مکمل
  • بریکنگ :- چیف سیکرٹری پنجاب نےرپورٹ وزیراعلیٰ عثمان بزدارکوبھجوادی،ذرائع
  • بریکنگ :- وزیراعلیٰ پنجاب کی تحقیقاتی رپورٹ پبلک کرنےکی منظوری،ذرائع
  • بریکنگ :- وزیراعلیٰ عثمان بزدار کاذمہ داران کیخلاف بلاامتیازکارروائی کاحکم،ذرائع
  • بریکنگ :- رپورٹ کی سفارشات پرمن وعن عملدرآمدکےاحکامات جاری،ذرائع
  • بریکنگ :- سابق کمشنرراولپنڈی محمدمحمود،لینڈایکوزیشن کلیکٹروسیم تابش ذمہ دارقرار
  • بریکنگ :- محمدمحموداوروسیم تابش کاکیس نیب کو بھجوانےکی سفارشات،رپورٹ کامتن
  • بریکنگ :- دونوں افسران نےغیرقانونی لینڈایکوزیشن پر 2.3 ارب روپےتقسیم کیے،رپورٹ
Coronavirus Updates

رائے ونڈ میں 10 مقامات پر ہاؤسنگ سکیم منصوبے کا آغاز کرینگے: بزدار

رائے ونڈ میں 10 مقامات پر ہاؤسنگ سکیم منصوبے کا آغاز کرینگے: بزدار

دنیا اخبار

وزیر اعلیٰ سے ارکان اسمبلی راحت امان اللہ ، جلیل شرقپوری ، اظہر عباس کی ملاقات سرکاری احکامات کو لٹکانے والوں کو عہدوں پر رہنے کا کوئی حق نہیں:وزیراعلیٰ

لاہور (سیاسی رپورٹر سے ) وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار کی زیرصدارت ویڈیو لنک اجلاس ہوا جس میں کم لاگت گھروں کی تعمیر کے منصوبے پر پیش رفت کا جائزہ لیا گیا ۔ وزیر اعلی ٰنے کہا کہ پنجاب حکومت نے وزیراعظم عمران خان کی کم لاگت ہاؤسنگ سکیم کے تحت صوبہ بھر میں 133 مقامات کی نشاندہی کرلی ۔پہلے مرحلے میں 54 مقامات کا انتخاب کیا گیا ۔32 مقامات پر ترجیحی بنیادوں پر کام شروع کیا جائے گا۔ وزیراعظم عمران خان جلد لاہور کے علاقے رائے ونڈ میں بیک وقت 10 مقامات پر اس تاریخ ساز منصوبے کا آغاز کریں گے ۔پنجاب حکومت نے 3 ارب روپے اس پروگرام کے ڈویلپمنٹ کاموں کیلئے فراہم کر دیئے ہیں۔ گھر کا سائز 3 مرلے سے بڑھا کر ساڑھے 3 مرلے کر دیا گیا ہے ۔ 14 لاکھ 30 ہزار روپے میں گھر دیا جائے گا۔درخواست گزار ایک لاکھ 43 ہزار روپے دے گا، باقی رقم بینک آف پنجاب فراہم کرے گا۔گھر کی ماہانہ قسط تقریباً 10 ہزار روپے ہوگی۔ایک برس میں گھر تعمیر کرکے قرعہ اندازی کے ذریعے کامیاب درخواست گزاروں کے حوالے کئے جائیں گے ۔چنیوٹ، لاہور، ڈیرہ غازی خان، خوشاب، میانوالی، سرگودھا، خانیوال سمیت 10 تحصیلوں میں کام کا آغاز ہونے جا رہا ہے ۔ ادھر وزیراعلیٰ سے صوبائی وزرا اور اراکین قومی وصوبائی اسمبلی نے ملاقاتیں کیں۔ عثمان بزدار نے اس موقع پر گفتگوکرتے ہوئے کہا کہ پنجاب میں کسی کے خلاف انتقامی کارروائی کی نہ ہوگی۔ سرکاری احکامات کو زیر التوا ڈالنے والوں کو عہدوں پر رہنے کا کوئی حق نہیں۔ وزیراعلیٰ سے رکن قومی اسمبلی راحت امان اللہ اور مسلم لیگ (ن) کے رکن پنجاب اسمبلی میاں جلیل احمد شرقپوری نے بھی ملاقات کی۔عثمان بزدار نے مسائل حل کرنے کی یقین دہانی کرائی۔ میاں جلیل احمد شرقپوری نے وزیراعلیٰ پر اعتماد کا اظہار کیا ۔ وزیراعلیٰ سے مسلم لیگ (ن) کے رکن پنجاب اسمبلی اظہر عباس چانڈیا نے بھی ملاقات کی۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں
Advertisement