چین کیساتھ دوستی کوقدر کی نگاہ سے دیکھتے ہیں :آرمی چیف

 چین کیساتھ دوستی کوقدر کی نگاہ سے دیکھتے ہیں :آرمی چیف

جنرل باجوہ سے چینی سفیرکی ملاقات ،افغان امن عمل اور سی پیک پر گفتگو

لاہور (نیوز ڈیسک)آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ سے جی ایچ کیو میں گزشتہ روز چین کے سفیر نونگ رونگ نے ملاقات کی۔ آئی ایس پی آر کے مطابق ملاقات کے دوران باہمی دلچسپی کے امور، افغان امن عمل میں حالیہ پیش رفت، سی پیک پر جاری کام، علاقائی سلامتی اور کووڈ 19 کی حالیہ صورتحال پر بات چیت ہوئی۔ اس موقع پر آرمی چیف نے پاکستان میں کووڈ 19 کے خلاف جنگ میں چین کے کردار پر معزز مہمان کا شکریہ ادا کیا اور کہا کہ پاک فوج چین کیساتھ دوستانہ روابط کو انتہائی قدر کی نگاہ سے دیکھتی ہے ۔ معزز مہمان نے علاقائی امن واستحکام خصوصاً افغان امن عمل میں پاکستان کی مخلصانہ کوششوں کی تعریف کی۔

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں